مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی رہائش گاہ پر دوبارہ شیلنگ کی گئی ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور داخلی سیکورٹی ادارے شین بٹ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں نتن یاہو کی رہائش گاہ پر دو گولے فائر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ حملے کے وقت نتن یاہو اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔ حادثے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
صہیونی خبری ویب سائٹ واللا نے حادثے کے بعد کہا ہے کہ یہ حملہ صہیونی سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔
دوسری جانب انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ نتن یاہو کی رہائش گاہ پر شیلنگ کرکے ہمارے ریڈ لائنز عبور کیا گیا ہے۔ اس طرح مزید گولے داغے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے پولیس اور شین بٹ کو حکم دیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
آپ کا تبصرہ